کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر شہریوں کو مشکلات

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بوڑد کی جانب سے کچرا اٹھانے کے صرف دعوے کیے جا رہے ہیں

فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے جس کی وجہ سے شہر کی فضا متعفن ہوگئی ہے، بارشوں میں صورتحال بدتر ہوجانے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا کنڈیوں میں کچرے کے انبار ہیں جن سے تعفن اٹھ رپا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بوڑد کی جانب سے کچرا اٹھانے کے صرف دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن عملی طو رپر شہر میں روازنہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن کچرا سڑکوں پر موجود رہتا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

گلشن اقبال تیرہ ڈی، ٹیرہ ڈی ون ، ٹو اور تھری ،پی آئی بی فلا ئی اوور ، کورنگی، نمبر ایک سے 6 تک جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، اسی طرح لانڈھی ، ملیر کی گلیوں میں اور لیا قت آباد، ناظم آباد پاپوش نگر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں۔


بہادرآباد، شرف آباد چورنگی ، رامسوامی، رنچھولائن میں بھی کوڑا کرکٹ کے انبار دکھائی دیتے ہیں، کراچی میں مجموعی طور پر مختلف اقسام کا یومیہ 13 ہزارٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 5 سے 6 ہزار ٹن کچرا نہیں اٹھایا جا تا جس کی وجہ سے شہر کی فضا متعفن ہے اور وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ بھی موجود رہتا ہے۔

دوسری جانب بارشوں کا امکان ہے ، اگر بارشیں ہو تی ہے تو یہ کچرا سیوریج لائنوں میں داخل ہوگا جس سے برساتی پانی کی نکا سی متاثر ہو گی۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے شہر میں صفائی کے دعوے ضرور کیے جا رہے ہیں لیکن عملی طور پر کچرا اٹھانے کے انتظا مات انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ عید الاضحی کے بعد سے شہر میں کچرا اٹھانے کا کام انتہا ئی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے کچرا جمع ہورہا ہے اور اس میں تعفن اٹھ رہا ہے۔

بعض ایسے مقامات ہے جہاں شہری ناک پر ہاتھ رکھ کر گزرتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طورایکشن لے کر صفائی کے انتظا مات ترجیحی بنیاد پر کرائے تاکہ شہر میں پھیلی گندگی ، غلاظت اور تعفن سے چھٹکارا ملے سکے۔
Load Next Story