جنسی استحصال کے الزامات فرانس کے دو نامور فلم ڈائریکٹر گرفتار

77 سالہ جیکٹ اور 80 سالہ ڈولن کو اپنے وکلا کے ہمراہ پیرس پولیس اسٹیشن میں دیکھا گیا ہے


ویب ڈیسک July 02, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فرانسیسی حکام نے معروف فلم ڈائریکٹرز بینوئٹ جیککوٹ اور جیکس ڈولن کو جنسی استحصال کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 77 سالہ جیکٹ اور 80 سالہ ڈولن کو پیر کی صبح اپنے وکلا کے ہمراہ پیرس کے پولیس اسٹیشن میں دیکھا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈائریکٹرز کو منگل کی شام تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے اور ممکنہ طور پر ان پر الزام لگانے والوں کی موجودگی میں ان سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

52 سالہ اداکارہ اور ہدایت کار جوڈتھ گوڈریچے نے رواں سال کے اوائل میں باضابطہ طور پر جیکوٹ پر ریپ اور ڈولن پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

کئی دیگر اداکاروں نے بھی دونوں ملزمان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ 41 سالہ اسلڈ لی بیسکو نے الزام عائد کیا ہے کہ 1998 سے 2007 کے درمیان جیکوٹ نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی جس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب وہ 16 سال کی تھی۔

اس معاملے سے جڑے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ 34 سالہ اداکارہ جولیا رائے نے ان پر تشدد اور جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے جو کئی سالوں تک جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں