پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

دوحہ کانفرنس کے دوران 4 فریقی اجلاس ہوا جہاں قطر ٹرانس افغان ریلوے منصوبے میں بھاری سرمایہ کاری پر تیار ہوگیا


خالد محمود July 02, 2024
ازبکستان اور پاکستان کے حکام کی دوحہ کانفرنس میں ملاقات ہوئی—فوٹو: فائل

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں منعقدہ دوحہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان، افغانستان، ازبکستان اور قطر کے درمیان ایک چار فریقی اجلاس ہوا، جس میں نمائندہ خصوص آصف درانی، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، قطر اور ازبکستان کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ مذکورہ ریلوے لائن ازبکستان سے براستہ افغانستان پاکستان آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کے راستے ازبکستان اور پاکستان کو ملانے کے لیے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے میں قطر بھاری سرمایہ کاری پر تیار ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو مؤثر طریقے سے جوڑ دے گا۔

پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی کا کہنا تھا کہ تمام فریقین نے منصوبہ جلد شروع کرنے اور فوری مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں