یو اے ای وفد کی کراچی ائیرپورٹ آمد، سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا جائزہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 2 جولائی 2024
(فوٹو : ایکسپریس)

(فوٹو : ایکسپریس)

  کراچی: متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ایوی ایشن سیکیورٹی کا جائزہ شروع کردیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق 2 رکنی اماراتی ایوی ایشن سیکیورٹی ٹیم کی قیادت عبداللہ الکعبی کررہے ہیں جو یو اے ای کے ڈائریکٹر سینئر ایوی ایشن سیکیورٹی امور ہیں۔ کراچی پہنچنے پر ائیر کموڈور(ر)  شاہد قادر، ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی سول ایوی ایشن پاکستان نے یواے ای وفد کا استقبال کیا۔

افتتاحی اجلاس میں ائیرپورٹ مینیجر اور تمام متعلقہ ہوائی اڈے کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اگلے چار دنوں میں ٹیم ہوائی اڈے پر مختلف ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات کے نفاذ کا معائنہ کرے گی۔ اماراتی ٹیم (یو اے ای) کے لیے پروازوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات پر خصوصی توجہ دے گی۔

UAE CAA deligation reach karachi airprot 2

ترجمان کے مطابق اماراتی ٹیم کا دورہ پاکستان اور یو اے ای سول ایوی ایشن اداروں کے درمیان ایوی ایشن سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے میں تعاون کیا جارہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔