چیچہ وطنی گھریلو ناچاقی پرشوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی سالی جاں بحق

شدید زخمی خواتین کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک July 02, 2024
فوٹو: فائل

تھانہ سٹی کی حدود میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سالی کو ہلا ک جبکہ بیوی اور ایک سالی کو شدید زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیچہ وطنی کے تھانہ سٹی کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی اور سالیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالی ہلاک اور بیوی اور دوسری سالی شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی خواتین کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں