ایس آئی ایف سی ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس معاملات تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے جامع منصوبے پیش

کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں کی معاونت کے لیے جامع انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے اقدامات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا


ویب ڈیسک July 02, 2024
ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرصدارت ہوا—فوٹو: فائل

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف معاملات تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے جامع منصوبے پیش کیے گئے۔

وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدرات اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور اس دوران متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں مختلف معاملات کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے جامع منصوبے بھی پیش کیے گئے، کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں کی معاونت کے لیے جامع انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

کمیٹی نے بتایا کہ امور انسانی وسائل سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا ایک اہم ستون ہیں، ایگزیکٹو کمیٹی نے متوقع اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں