بچپن سے صحت مند غذا کا کھایا جانا ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے تحقیق
تحقیق میں 3000 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا ان کے بچپن سے تقریباً سات دہائیوں تک معائنہ کیا گیا
ایک تحقیق کے مطابق بچپن سے درمیانی عمر تک صحت مند غذا کا کھایا جانا بڑھاپے میں دماغ کو تواناں رکھ سکتا ہے جس سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
نیوٹریشن 2024 کانفرنس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں 3000 سے زائد افراد کے ڈیٹا کا ان کے بچپن سے تقریباً سات دہائیوں تک معائنہ کیا۔
ٹفٹس یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ اب تک ڈیمینشیا پر کیے جانے والے مطالعوں میں لوگوں کی 60 اور 70 کی دہائی میں کھانے کی عادات کو مرکز بنایا گیا تھا۔ جبکہ تازہ ترین تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی ہے جس میں کھانے اور غذا کے درمیان تعلق کا پوری زندگی تک معائنہ کیا۔
لوگوں کی ذہنی صلاحیتیں دمیانی عمر تک بہتر ہونے کے لیے جانی جاتی ہیں اور 65 برس کے بعد یہ تنزلی کا شکار ہوجاتی ہیں۔
تاہم، تازہ ترین نتائج بتاتے ہیں کہ ابتدائی عمر میں اینٹی آکسیڈنٹس اور مونو- اور پولی انسیچوریٹڈ چکنائی سے بھرپور صحت مند غذائیں خلیوں میں تناؤ میں کمی لا کر اور دماغ میں خون کی گردش بہتر بنا کر دماغی صحت کو بہتر کرسکتی ہیں۔