کراچی: سکھن میں شہری سے دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام

اسٹاف رپورٹر  منگل 2 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: سکھن تھانے کی حدود میں شہری سے دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے میں نجی بینک سے دو کروڑ روپے لے کر نکلنے والے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی تو شہری کے محافظ نے ہوائی فائرنگ کردی۔

اسی اثناء میں ملزمان گھبرا کر فرار ہوگئے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام بنادی گئی ہے، واقعے کے تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔