اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو پلان بی اور سی موجود ہے حافظ نعیم الرحمٰن

شہباز شریف قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ قوم بپھر جائے اور انہیں جانے کا راستہ بھی نہ ملے، امیر جماعت اسلامی


آصف محمود July 02, 2024
فوٹو: فیس بک

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں عوام سے اتحاد کرلیا ہے اور انہی سے مل کر دھرنا دیں گے، اسلام آباد جلاؤ گھیراؤ کےلئے نہیں اپنا حق لینے جا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ قوم بپھر جائے اور جانے کا راستہ بھی نہ ملے، دھرنے پر بیٹھیں گے اٹھنے کی صرف ایک شرط ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا ٹیکسز، مہنگی بجلی و گیس کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں دوبارہ الیکشن کراؤ تاکہ نئے الیکشن پر نئی ڈیل ہو، جب فارم 45 موجود ہے تو کیوں الیکشن کروائیں، عوام کے حق کےلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے، حکومتی ہتھکنڈوں کے عادی ہیں، جماعت اسلامی کے پاس پلان بی اور سی بھی موجود ہے لیکن وہ دھرنے میں بیٹھ کر اعلان کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے، فوج اور بیوروکریسی عوام سے ہوتے ہیں، ہمیں امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں، راولپنڈی اور اسلام والے سب اداروں کو تعاون کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے ٹیکسوں میں ظالمانہ اضافے اور مہنگی بجلی و گیس کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں