دریائے چناب اور کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت

 منگل 2 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے چناب اور کابل میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر مذکورہ علاقوں کے مکینوں کو خبردار رہنے اور نقل مکانی کی ہدایت کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں تین جولائی سے بڑے دریاؤں سمیت دیگر دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے، دریائے چناک کے مقام مرالہ اور اسکے ڈاؤن اسریم علاقوں میں چار سے 7 جولائی کے درمیان درمیانے درجے کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

 

دریائے کابل میں نوشہرہ اور اس کی معاون ندیوں / نالے میں 4 جولائی سے 7 جولائی کے دوران درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، سیلاب کے خطرے سے دوچارعلاقوں کے مکین انخلاء کی تیاری کریں۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ مسافر شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔