روہت شرما نے فتح کے بعد مٹی کھانے کی وجہ بیان کردی
میں نے بارباڈوس اسٹیڈیم کی مٹی اس لیے کھائی کہ اس پچ کا کچھ حصہ اپنے جسم میں رکھنا چاہتا تھا
بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد مٹی کھانے کی وجہ بیان کردی۔
انھوں نے جنوبی افریقہ پر کامیابی کے بعد ٹینس اسٹار نووک جوکووچ کے انداز میں فیلڈ کی مٹی کو کھایا تھا، اس وقت ان کی اس حرکت کو جوکووچ کی طرح خوشی منانے کے مشابہہ قرار دیا گیا۔
اب روہت نے بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انکشاف کیا کہ میں نے بارباڈوس اسٹیڈیم کی مٹی اس لیے کھائی کہ اس پچ کا کچھ حصہ اپنے جسم میں رکھنا چاہتا تھا کیونکہ وہیں ہم نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، اسی پچ نے ہمیں یہ میچ جتوایا تھا، یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی خاص تھا، میرا بڑا خواب وہاں پر سچ ہوا۔