بھکر؛ ٹرین اور جیپ میں تصادم، معجزانہ طور پر سب محفوظ رہے

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

بھکر: راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین تھل ایکسپریس  کو حادثہ پیش آگیا مگر خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ریلوے حکام کے مطابق ٹبہ حبیب شاہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر جیپ ٹرین کے سامنے آگئی، تصادم کے نتیجے میں جیپ کے پرخچے اڑگئے، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے بعد مسافر ٹرین دس منٹ رکنے کے بعد منزل کی جانب روانہ ہوگئی جبکہ  ریلوے پولیس نے جیپ کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق  تھل ایکسپریس800 سے زائد مسافروں کو لے کر ملتان سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔