خانپور: اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

 بدھ 3 جولائی 2024

خانپور: خانپور سے اغوا ہونے والے مغوي عبدالحکیم بروہی اور محمد عظیم جعفری کی بازیابی کے لئے جمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا جاری ہے۔

خانپور سے اغوا ہونے والوں کی بازیابی کے لئے جمعیت علماء اسلام کا ایس ایس پی افیس کے سامنے احتجاجی مظاھرہ اور دہرنا جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک نوجوان بازیاب نہیں کرائے جائیں گے تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ پولیس امن کی نفاذ اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے.

جمیعت علمائے اسلام شکار پور کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مغویوں کو فوری طور بازیاب کرایا جائے دیگر صورت میں ضلع بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی.

جے یو آئی شکار پور کے رہنماء نے آئی جی سندھ پوليس، ڈی جی رینجرز سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔