خانپور اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ
جے یو آئی شکار پور کے رہنماء کا آئی جی سندھ پوليس، ڈی جی رینجرز سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
July 03, 2024
خانپور سے اغوا ہونے والے مغوي عبدالحکیم بروہی اور محمد عظیم جعفری کی بازیابی کے لئے جمعیت علماء اسلام کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا جاری ہے۔
خانپور سے اغوا ہونے والوں کی بازیابی کے لئے جمعیت علماء اسلام کا ایس ایس پی افیس کے سامنے احتجاجی مظاھرہ اور دہرنا جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک نوجوان بازیاب نہیں کرائے جائیں گے تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ پولیس امن کی نفاذ اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے.
جمیعت علمائے اسلام شکار پور کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مغویوں کو فوری طور بازیاب کرایا جائے دیگر صورت میں ضلع بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی.
جے یو آئی شکار پور کے رہنماء نے آئی جی سندھ پوليس، ڈی جی رینجرز سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔