گوجرانوالا چاندی کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل میں ملوث ساتھی تاجر گرفتار

اغوا اور قتل کے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا اوران سے 27 کلو چاندی بھی برآمد کرلی گئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 03, 2024
پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا—فوٹو: فائل

پولیس نے بتایا کہ ایک ماہ قبل نوشہرہ روڈ سے چاندی کے تاجر کو اغوا کرکے قتل کرنے کا معمہ حل ہو گیا ہے اور اس میں مقتول کے ساتھی دکان دار سنیارا ہی ملوث پایا گیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے باغبانپورہ پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزمان بلال اور روبن نے مقتول کو گھر کے باہر سے اغوا کیا اور قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر مقتول کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے، اور انہوں نے مقتول سے چاندی ہتھیانے کے لیے انہیں اغوا کیا تھا۔

گوجرانوالا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتول سے 27 کلو سے زائد چاندی لے کر فرار ہو گئے تھے تاہم ملزمان سے چوری شدہ چاندی بھی برآمد کر لی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے چاندی ہتھیانے کے لالچ اور اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کی حاظر مقتول کو قتل کیا اور باغبانپورہ پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

باغبانپورہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں