کاربن ڈائی آکسائیڈ سے بیکنگ سوڈا بنانے کا منصوبہ پیش

منصوبہ 40 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو نہایت کارآمد کیمیکل سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرے گا


ویب ڈیسک July 04, 2024

برطانیہ کا کاربن کشید کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ 40 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو نہایت کارآمد کیمیکل سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرے گا۔

اتنی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کا مطلب 20 ہزار گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کے مترادف ہوگا اور ایسا کرنے سے برطانیہ کے 2050 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

سوڈیم بائی کاربونیٹ کو غذائی اور طبی اغراض سے بیکنگ سوڈا اور ڈائلیسز مشین اور فارماسوٹیکل ادویات کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔

ٹاٹا کیمیکلز یورپ نے نارتھ وچ میں اپنا نیا پلانٹ اس مقصد کے ساتھ کھولا ہے کہ کمپنی کے کاربن اخراج میں 10 فیصد سے زیادہ کی کمی کی لائی جا سکے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ فیسیلیٹی میں موجود میتھین گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کو چمنیوں سے کشید کیا جائے گی اور صاف کرنے سے قبل اس کو ٹھنڈا اور مائع شکل میں ڈھالا جائے گا۔

اس پلانٹ پر دو کروڑ پاؤنڈز کی لاگت آئی ہے جس میں سے 40 لاکھ پاؤنڈز برطانوی حکومت نے دیے۔

کمپنی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سوڈیم بائی کاربونیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے جس عمل کا استعمال کرے گی وہ برطانیہ میں پیٹنٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں