صرف پانی پی کر وزن کم کرنے کا حیران کن تجربہ 21 دن میں شہری کا وزن 13 کلو کم

واٹر فاسٹنگ نے حالیہ برسوں میں وزن کم کرنے کے تیز رفتار طریقے کے طور پر مقبولیت حاصل کی ہے


ویب ڈیسک July 03, 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

کوسٹاریکا کے شہری نے واٹر فاسٹنگ سے 21 دنوں میں 13 کلو وزن کم کرلیا۔

ایڈیس ملر نے حال ہی میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے تجربے کو شیئر کیا جس میں انہوں نے واٹر واسٹنگ سے صرف 21 دنوں میں 13 کلو وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ واٹر فاسٹنگ کے پہلے چند دنوں میں انہوں نے محسوس کیا کہ انکا جسم صاف ہو رہا ہے، ابتدائی دن مشکل تھے اور ان کو جسم میں تھکاوٹ اور توانائی کی کمی محسوس ہورہی تھی۔

ایڈیس ملر نے بتایا کہ وہ شروع میں دن میں چار لیٹر پانی پیتے تھے تاہم جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ اسے مزید پانی کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں 14 ویں روز کے بعد سے وہ اس معمول میں ایڈجسٹ ہوگئے۔

ہیلتھ لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹر فاسٹنگ ایک قسم کا روزہ ہے جس میں پانی کے علاوہ سب کچھ ممنوع ہے، اس نے حالیہ برسوں میں وزن کم کرنے کے تیز رفتار طریقے کے طور پر مقبولیت حاصل کی ہے۔

تحقیق کے مطابق واٹر فاسٹنگ کے طبی فوائد ہوسکتے ہیں اور یہ بعض دائمی بیماریوں کے امکانات کو کم کر سکتا ہے، واٹر فاسٹنگ جسم کی ری سائیکلنگ اور پرانے خلیوں کے اجزاء کو ٹوٹنے میں مدد کرتی ہے۔

بہت سے لوگ واٹر فاسٹنگ مذہبی یا روحانی وجوہات یا ڈیٹوکس اور وزن کم کرنے کے لیے کرتے ہیں تاہم اگر اسے زیادہ دیر تک کیا جائے تو یہ صحت کے شدید مسائل کا سبب بن سکتا ہے لہذا اسےکرنے سے پہلے کسی طبی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں