نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائشعملی اقدامات کا آغاز
عمارت کو گرانے کے بجائے مرمت،میڈیا سینٹردوسری جانب بنے گا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی جزوی تعمیرنو اور تزئین و آرائش کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔
اگلے برس دفاعی چیمپئن اورمیزبان پاکستان نے19 فروری تا 9 مارچ شیڈول ایونٹ کے لیے 3 مراکز لاہور، راولپنڈی اور کراچی پر میچزتجویز کیے ہیں، اس ضمن میں پی سی بی اسٹیڈیمز کو مطلوبہ معیارکے مطابق بنانے کیلیے کوشاں ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے کیلیے منتخب ادارے نے بنیادی کام شروع کردیا،ابتدائی مرحلے میں زمین کی پیمائش کے ساتھ ضروری تبدیلیوں کے حوالے سے نقشے تیارکرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت ہفتے کو گورننگ بورڈ کے اجلاس میں مجوزہ پلان کی منظوری دی جائے گی،اس کے بعد باقاعدہ طور پر تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا، منصوبے کے تحت مرکزی عمارت کو گرانے کے بجائے مرمت کی جائے گی،میڈیا سینٹر کو الگ کرکے مقابل سمت میں نیا ڈیجیٹل اسکوربورڈ تعمیرکرکے اس کے ساتھ منتقل کردیا جائیگا، ایسٹ اور ویسٹ سمت میں قائم 30 ہاسپیٹیلیٹی باکسز کی حالت کوبھی بہتر بنایا جائے گا۔
ڈریسنگ رومزکی تزئین و آرائش کرکے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا ارادہ ہے، انکلوژرز میں توڑ پھوڑ نہ کرنے کی تجویز ہے،32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم کی نشستوں میں بھی اضافے کا امکان نہیں،واضح رہے کہ آئی سی سی کے 2 وفود نے رواں سال دورئہ پاکستان کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کی پلیئنگ فیلڈ کا تفصیلی جائزہ لے کر مختلف تجاویز اور سفارشات کے ساتھ رپورٹس پیش کی تھیں۔