کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بیمار بھیڑوں کی درگت بنادی
قصابوں کی کمی پوری کرنے کے لیے خاکروبوں کو چھریاں پکڑادی گئیں
KARACHI:
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اناڑی قصابوں نے بیمار بھیڑوں کی درگت بنادی۔
کے ایم سی نے قصابوں کی کمی پوری کرنے کیلیے خاکروبوں کو چھریاں پکڑادی ہیں جو بھیڑوں کو غیراسلامی طریقے سے بہیمانہ انداز میں چھریوں کے وار کرکے نیم مردہ حالت میں ہی گھڑے میں پھینک رہے ہیں، بھیڑیں درآمد کرنے والی کمپنی نے بھیڑوں کو بہیمانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے عمل کی فوٹیج میڈیا کودکھائی جس میں اناڑی قصاب بھیڑوں کو بے دردی سے ذبح کررہے ہیں جن میں سے بیشتر نیم جان اور نیم مردہ حالت میں پڑی ہیں بھیڑوں کو رات کے دوران مسلسل ذبح کیا جاتا ہے اور صبح ٹریکٹر سے مٹی ڈال کر گڑھے کو بھردیا جاتا ہے، فوٹیج میں رات کو ذبح کی جانیوالی بھیڑوں کو صبح تک سانس لیتے اور تڑپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
متعدد بھیڑوں کو سر اور منہ کے قریب ڈنڈوں کے مہلک وارکرکے مارا گیا ۔ بھیڑوں کو تلف کرنے کی جگہ پر متعدد مردہ بھیڑیں بکھری ہوئی ہیں جن میں سے شدید تعفن پھیل رہا ہے، پی کے میٹ اینڈ فوڈ کمپنی کے منیجر نے بتایا کہ فارم پر تعینات سرکاری عملہ بھیڑوں کو خوراک کی فراہمی میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے عدالتی احکامات کے باوجود کمپنی کے عملے کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور رات کو قیام پذیر اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہوکر املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، بھیڑوں کو خوراک نہ ملنے سے بھیڑیں لاغر ہورہی ہیں۔