- قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود فائلر نہ بننے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا حکم
- پنجاب؛ محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب
- برطانوی انتخابات میں لیبرپارٹی کی لینڈ سلائیڈ وکٹری؛ نئے وزیراعظم کا اعلان
- برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا سورج غروب؛ رشی سنک مستعفی
- یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی
- راولپنڈی؛ گھر کے صحن میں سوئے ہوئے میاں بیوی قتل
- کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کا ملزم اور تین دکان دار گرفتار
- بجٹ 25-2024 کی منظوری؛ گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- پیٹرولیم ڈیلرز کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب، ہڑتال پر اگلا لائحہ عمل طے ہوگا
- سعودی عرب کا مختلف شعبوں کے ماہر اور باصلاحیت غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان
- اسلام آباد کلب میں دوسری بیوی کو داخلے کی اجازت نہیں، سلیم مانڈوی والا
- کراچی: مسجد کی چھت پر قائم گٹکے کا کارخانہ پکڑا گیا
- مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ بھارتی وزیراعظم کا روہت شرما سے سوال
- پی ٹی آئی مرکزی میڈیا سیل کے رکن بھائی سمیت لاپتا
- لیسکو میں خراب کارکردگی پر 8اہلکار نوکری سے برخاست، ایک جبری ریٹائرڈ
- توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی نے استعفا دیدیا، ہنگامی اجلاس طلب
- میڈیٹرینین خوراک لمبی عمر کا باعث بن سکتی ہے
- ہائی بلڈ پریشر ادویات سے خواتین میں دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
خلیل الرحمٰن کا ماہرہ خان کے بعد صبا قمر کیساتھ بھی کام کرنے سے انکار
![خلیل الرحمٰن نے صبا قمر کے لباس پر تنقید کی : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/07/2661340-saba-1719982001-218-640x480.jpg)
خلیل الرحمٰن نے صبا قمر کے لباس پر تنقید کی : فوٹو : ویب ڈیسک
کراچی: پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے بعد، اب باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کے ساتھ بھی کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران، میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے سوال کیا کہ وہ کونسی ایسی اداکارہ یا اداکارہ ہیں، جنہیں آپ کبھی بھی اپنے ڈرامے میں کاسٹ نہیں کرنا چاہیں گے؟
اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں صبا قمر کو اپنے کسی بھی پراجیکٹ میں کاسٹ نہیں کروں گا کیونکہ وہ جس طرح کے بیہودہ لباس پہنتی ہیں، وہ میرے معیار کے بالکل خلاف ہیں۔
خلیل الرحمٰن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صبا قمر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہوں نے ماضی میں میرے ایک ڈرامے میں کام بھی کیا، اُس ڈرامے میں اُنہوں نے شاندار اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا تھا لیکن اب وہ جس طرح کے لباس پہنتی ہیں وہ ہماری ثقافت اور اصولوں کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں: نفرت ختم کرنے کیلیے ماہرہ خان کا معافی مانگنا ضروری ہے، خلیل الرحمن قمر
ڈرامہ نگار نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایسے ملبوسات پہننا، صبا قمر کی ذاتی پسند ہے اور مجھے ان کی پسند سے کوئی مسئلہ بھی نہیں ہونا چاہیے لیکن مجھے اپنے کام کے لیے کسی کا انتخاب کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں جن اداکاروں کے ساتھ بار بار کام کرنا چاہوں گا، اُن میں ٹاپ لِسٹ میں ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔
ماہرہ خان کی تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا اور نہ ہی اُنہیں اپنے کسی ڈرامے میں کاسٹ کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔