40 سال عمر کی خوراک 70 کی دہائی میں اثرانداز ہوتی ہے تحقیق

تحقیق ہارورڈ یونیورسٹی کی نرس ہیلتھ اسٹڈی میں شامل 100,000 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا پر مبنی ہے

[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 40 سال کی عمر میں لوگ جو کھاتے ہیں وہ 70 سال کی عمر میں ان کی زندگی کے معیار کو متاثر کرتا ہے۔

مذکورہ بالا تحقیق کے نتائج شکاگو میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے۔

تحقیق میں تفتیش کاروں نے پایا کہ جو لوگ اپنی 40 کی دہائی کے بعد سے صحت مند غذا کا استعمال کرتے ہیں، ان کے 70 سال کی عمر میں جسمانی اور ذہنی طور پر اچھی طرح سے کام کرنے کا امکان 43 فیصد سے 84 فیصد زیادہ ہوجاتا ہے۔


مذکورہ بالا تحقیق ہارورڈ یونیورسٹی کی نرس ہیلتھ اسٹڈی میں شامل 100,000 سے زیادہ لوگوں کے ڈیٹا اور اس سے قبل کی گئیں طبی ماہرین کی جانب سے تحقیقات پر مبنی ہے جو 30 سال پر محیط ہے۔

مطالعے کی مرکزی مصنف، این جولی ٹیسیئر نے کہا کہ صحت بخش غذا دائمی بیماریوں سے بچاؤ کا ایک اہم عنصر ہے لیکن چند مطالعات میں صحت بخش غذا اور عمر رسیدہ افراد کی مجموعی صحت کا جائزہ نہیں لیا گیا جو علمی صلاحیتوں، جسمانی اور ذہنی صحت کا احاطہ کرتا ہے۔

 
Load Next Story