لنکن پریمئیر لیگ؛ شاداب خان نے ڈیبیو پر ہی ہیٹرک بناڈالی

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
لیگ اسپنر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا (فوٹو: کرک انفو)

لیگ اسپنر نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا (فوٹو: کرک انفو)

لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو اسٹرائیکرز کیلئے اپنے ڈیبیو پر قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کینڈی فالکنز کیخلاف ہیٹرک بناڈالی۔

پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی کولمبو اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم محض 15.5 اوورز میں 147 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

اس میچ میں لیگ اسپنر شاداب خان کی کارکردگی قابل ذکر رہی، انہوں نے ونندو ہسرنگا، سلمان علی آغا، اور پون رتھنائیکے کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

شاداب نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

ٹی20 ورلڈکپ میں ناکام رہے لیگ اسپنر نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے “خدا عظیم ہے” کا کیپشن ڈالا اور میچ کے اعداد و شمار شیئر کیے۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں سرجری کے بیان پر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر شاداب خان سمیت بابراعظم، محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔