پشاور؛ وزیر خوراک گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے، کئی فیڈرز پر بجلی بحال کروادی

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے، ظاہر شاہ طورو (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے، ظاہر شاہ طورو (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

 پشاور: وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو گرڈ اسٹیشن میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کئی فیڈرز پر بجلی بحال کروا دی۔

صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے گرڈ اسٹیشن میں بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیسکو حکام سے ملاقات کی اور 5 سے زیادہ فیڈرز پر بجلی بحال کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پیسکو حکام کو بجلی بحال کرانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد مردان کے علاقے رورل۔1، باغ ارم، عید گاہ، مستری آباد ، شیخ ملتون ٹاؤن ، نوے کلے ، احمد آباد میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول لوڈشیڈنگ کے سوا بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔