لاہور اسٹور مالک کا 9 سالہ بچے پر تشدد چوری کے الزام پر منہ کالا کرکے برہنہ کردیا

بازار سے گزرنے والے شہری بچے کی مدد کرنے کے بجائے ویڈیو اور تصاویر بناتے رہے


ویب ڈیسک July 03, 2024
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں کریانہ اسٹور کے مالک نے چوری کے الزام پر 9 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق 9 سالہ بچہ گھر سے سامان لینے نکلا تھا۔ کریانہ اسٹور کے مالک یوسف نے چری کے شبے میں بچے پر تشدد کیا۔ ملزم نے بچے کا منہ کالا کر کے بھرے بازار میں برہنہ کرکے کھڑا کردیا۔

اسٹور مالک کے تشدد کا شکار بچہ روتا اور بلکتا رہا تاہم قریب سے گزرنے والوں شہریوں کو بھی رحم نہیں آیا۔ کچھ شہریوں نے بچے کی مدد کرنے کے بجائے اس کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ ایس پی اقبال ٹاون سلمان لیاقت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں