ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار بھی بھارتی جیت کے دیوانے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024

ورلڈ ریسلرنگ انٹرینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے لیجنڈری ریسلر رک فلئیر بھی بھارتی جیت کے دیوانے ہوگئے۔

ماضی کے ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار رک فلئیر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی کو اٹھانے سے قبل روہت شرما مخصوص انداز میں واک کرتے ہوئے جاتے ہیں جسکی تصاویر و ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھی۔

دراصل یہ مخصوص اسٹائل سابق ریسلر کا ہے جب وہ یہ واک اپنا ریسلنگ میچ جیتنے کے بعد کیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی انتقال کر گئیں

رک فلئیر کی جانب سے شیئر کی ویڈیو کو ابتک 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ کئی بھارتی صارفین لیجنڈری ریسلر کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 70 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر نے تیسری شادی کرلی

واضح رہے کہ 16 مرتبہ عالمی چیمپئن شپ جیتنے والے ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار نیشنل ریسلنگ الائنس کے چیمپئن رہے اور 1992 میں بھی رائل رمبل کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔