پختونخوا میں موسم گرم؛ بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: خیبر پختونخوا میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ ایبٹ آباد ، ہری پور، مانسہرہ ، کوہستان میں بیشتر مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔شانگلہ ، سوات ، بونیر، دیر ، مالاکنڈ، مردان ، صوابی اور نوشہرہ میں بھی کہیں کہیں گرچ چمک کے اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اُدھر چترال ، باجوڑ ، پشاور ، شمالی و جنوبی وزیر ستان ، مہمند میں بھی کہیں کہیں گرچ چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز بالاکوٹ میں سب سے زیادہ بارش 35 ملی میٹر ،سیدو شریف سوات میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

پشاور میں گزشتہ روز درجہ حرارت 42، ڈی آئی خان اور بنوں 44 ، تیمرگرہ دیر لوئر اور چترال لوئر میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مالم جبہ میں گزشتہ روز درجہ حرارت 26، کالام 31، دیر 35، کاکول 33، بالاکوٹ 37 ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔