مشرقی سندھ میں جمعے سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونیکا امکان

کراچی میں جمعے کو زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 03, 2024
فوٹو : ایکسپریس ڈیجیٹل

مشرقی سندھ میں جمعہ 5 جولائی سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مون سون ہواؤں کے زیر اثر 5 اور 6 جولائی کو تھر پارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، شکار پور اور دادو میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہرو فیروز میں 6 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی جبکہ جمعے کو زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی بحال رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں