بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ روپے اضافی خرچ کیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے گزشتہ مالی سال 2023-24 کے دوران 3 ارب 39 کروڑ روپے آپریٹنگ اخراجات کی مد میں اضافی خرچ کر ڈالے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آپریٹنگ اخراجات گاڑیوں کے تیل اور دفتری خرچوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں آپریٹنگ اخراجات کے لیے 31ارب 93کروڑ روپے رکھے گئے تھے۔

مالی سال کے آخر میں مختص کیے گئے 31 ارب 93 کروڑ روپے سے 3 ارب 39 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوئے، جو کل ملا کر آپریٹنگ اخراجات کی مد 35ارب 32کروڑ روپے کے اخراجات بن گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔