چاکلیٹ بلڈ پریشر اور کولسٹرول کو مںظم رکھنے میں معاون

چاکلیٹ کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے اپنے طبی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے


ویب ڈیسک July 03, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور شوگر کو منظم رکھنے کیلئے بہترین غذا کے طور پر قرار دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے پایا کہ چاکلیٹ کا استعمال جسمانی وزن، کولیسٹرول اور HbA1c پر کوئی منفی اثر نہیں دالتا جو ذیابیطس کا ایک اہم بائیو مارکر ہے۔

ماہر امراض قلب میشیل روتھنسٹین نے کہا کہ چاکلیٹ کیٹیچنز اور دیگر پولی-فینولک مرکبات کا ذخیرہ ہے جیسے فلاوانول۔ اس کی ان کے اینٹی آکسیڈینٹ اور سوزش مخالف خصوصیات قلبی صحت کو بہتر کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاکلیٹ فلیوونائڈز سے بھرپور ہوتا ہے جس میں ایپیکیٹین بھی شامل ہے جو کہ ایک ایسا مرکب ہے جو جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کو منظم رکھ کر دل اور خون کی شریانوں کی صحت مند رکھتا ہے۔

تاہم چاکلیٹ کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے شکار لوگوں کی صحت کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے اور یہ زیادہ تر لوگوں کے لیے فائدہ مند بھی نہیں ہوتا۔ لہٰذا چاکلیٹ کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے پہلے اپنے طبی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں