بھارت 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی اجتماعی خودکشی

تاحال خودکشی کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا


ویب ڈیسک July 03, 2024
تاحال خودکشی کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گھر سے خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں سے 3 بچے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجتماعی خودکشی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع علیراج پور میں پیش آیا۔ پولیس نے پانچوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والوں میں خاندان کے سربراہ 27 سالہ راکیش ڈوڈوا، 25 سالہ اہلیہ للیتا ڈوڈوا اور ان کے بچے 9 سالہ لکشمی، 7 سالہ پرکاش اور 5 سالہ اکشے شامل ہیں۔

پولیس کے بقول گھر کی تلاشی کے دوران کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا جب کہ پڑوسیوں نے بھی اس خاندان سے متعلق مثبت بیانات دیے ہیں۔ کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خودکشی کی نوعیت کے حوالے سے بھی ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

یاد ہے کہ گزشتہ برس ریاست گجرات میں بھی 3 بچوں سمیت خاندان کے 7 افراد اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔ جن میں سے 6 نے زہر کھایا تھا جب کہ ایک لاش پھانسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں