متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہوگی

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں یکم محرم 7 جولائی بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں یکم محرم 7 جولائی بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، فوٹو: فائل

عمان اور متحدہ عرب امارات نے رواں برس نئے اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور عمان میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نئے ہجری سال 1446ء کے آغاز پر یکم محرم کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

چاند نظر آنے کی شرط پر ممکنہ طور پر یکم محرم 7 جولائی بروز اتوار کو ہوگی جب کہ عاشورہ 17 جولائی کو ہوگی۔ 9 اور 10 محرم کو بھی کئی ممالک میں تعطیلات دی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب نے بھی یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور رواں برس نئے اسلامی سال کے آغاز پر ممکنہ طور پر چھٹی کا اعلان آج یا کل میں کیا جائے گا۔

خلیجی ممالک میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب عمان اور دیگر ممالک میں بھی  نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم کو عام تعطیل کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ یکم محرم خلیفۂ دوم اور صحابی رسول حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت بھی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔