لوئردیر پولیس آپریشن میں افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار کیا گیا دہشت گرد عبدالرحمٰن بدخشاں ضلع اسمار افغانستان کا رہائشی ، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک July 03, 2024
دہشت گرد ایک خالی زیر تعمیر مکان میں پناہ لیے ہوئے تھا، پولیس

پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان دہشت گرد کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لوئر دیر کے علاقے میدان میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکی دہشت گرد کمانڈر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں زخمی ہوگیا تھا۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالی زیر تعمیر گھر میں پناہ لیے ہوئے تھا۔ گرفتار کیا گیا دہشت گرد عبدالرحمٰن بدخشاں ضلع اسمار افغانستان کا رہائشی ہے، جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں