قومی اسمبلی حلقہ 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی پر حکمِ امتناع میں توسیع

عدالت نے سماعت 7 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا

(فوٹو : فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔



جسٹس ارشد حسین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن کے لا آفیسر و دیگر پیش ہوئے۔


عدالت نے دوبارہ گنتی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے عبد الحکیم بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ حکیم بلوچ نے مؤقف اپنایا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے ہمارا مؤقف سنے بغیر 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

Load Next Story