- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
- پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف گواہی دی تو صوبے میں رہنے نہیں دیں گے، گنڈا پور
- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
- 'عزم استحکام' پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
- نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
- کراچی کے دو ٹاؤنز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات، باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو
آستانا ، دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قازقستان کے دارالحکومت میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیراعظم نے روسی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہونا بہت خوشی کا باعث ہے، جس پر روسی صدر نے کہا کہ 2 سال قبل ہم شنگھائی تعاون تنظیم ہی کے اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے، جہاں ہم نے دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے معاملات کو فروغ دینے پر بات چیت کی تھی۔
روسی صدر نے کہا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان تعلقات بہترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آستانا پہنچے جہاں انہوں نے روسی صدر سے ملاقات کی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات جیوپولیٹیکل صورت حال سے متاثر نہیں ہوں گے، ہم روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے انتخابات میں کامیابی پر بھی روسی صدر کو مبارک باد پیش کی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف قازقستان کے دارالحکومت میں ایس سی او پلس کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا مؤقف پیش کرنے کے علاوہ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جب کہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔