ایف بی آر نے 2ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کر دی

گاڑیوں کے پُرزوں، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں اور ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 2 فیصد ڈیوٹی عائد


ویب ڈیسک July 03, 2024
فوٹو فائل

ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 کے لیے نئے دو ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے پُرزوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ گاڑیوں کی بیٹریوں پر 2 فیصد اور زرعی ٹریکٹرز کے ٹائر اور ٹیوب پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر 2 فیصد، امپورٹڈ الیکٹرک گاڑیوں، الیکٹرک رکشوں اور الیکٹرک موٹر سائيکلوں پر 2 فیصد اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

بلڈرز اور ڈیولپرز کے مختلف آلات پر 2 فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں