برطانیہ کا جنگ عظیم اول میں حصہ لینے والے 3 پاکستانیوں کیلئے اعلیٰ فوجی اعزاز کا اعلان
لندن میں ’’وکٹوریہ کراس‘‘حاصل کرنے والے 3 پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے 175 افراد کی یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی گئی
برطانیہ نے جنگ عظیم اول میں حصہ لینے والے 3 پاكستانی شہریوں كے لئے اعلیٰ برطانوی فوجی اعزاز ''وكٹوریہ كراس'' كا اعلان كیا ہے۔
لندن میں پہلی جنگ عظیم کی تقریبات کے سلسلے میں جنگ میں یادگار خدمات کے عوض برطانیہ کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ''وکٹوریہ کراس'' حاصل کرنے والے دنیا بھر کے 175 افراد کے لیے یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی گئی جن پر یہ اعزاز حاصل کرنے والوں کے نام لکھے ہوئے تھے جن میں 3 پاکستانی سپاہی خداداد خان، جمعدار میر دست اور نائیک شاہمد خان شامل ہیں اور یہ تختیاں رواں سال اسلام آباد میں حکومت پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 175 ہیروز کی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی دفتر خارجہ کی سینئر وزیر سعیدہ وارثی نے کہا کہ ہمیں یاد ركھنا چاہیے كہ جنگ عظیم اول ایک عالمی جنگ تھی جس میں مختلف اقوام سے تعلق ركھنے والے لوگ شریک ہوئے، اس جنگ میں نہ صرف برطانوی عوام بلكہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے قربانیاں دیں جنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بہادر افراد نے جنگ عظیم اول میں جرات كا مظاہرہ كیا جس پر انہیں وكٹوریہ كراس كے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا اور ان كے نام یادگاری تختیوں پر كندہ كئے جائیں گے۔