آٹے کی بلیک مارکیٹنگ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 4ملازمین نوکری سے برطرف

ملازمین کیخلاف پولیس و دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں میں کیس دائر کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ


ویب ڈیسک July 03, 2024
(فوٹو : فائل)

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے آٹے کی ترسیل اور بلیک مارکیٹنگ و دیگر سنگین بے ضابطگیوں میں ملوث 4 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملوث ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن راولپنڈی ریجن ساوتھ کے 4 ملازمین بشمول عابد محمود ایکس ریجنل منیجر، انجم نذیر ملک ایکس ایکٹنگ اسٹیبلشمنٹ انچارج، فضل کریم ایکس ویئر ہاوس انچارج (آٹا) کو نوکریوں سے برطرف کیا۔

اس کے علاوہ، 32 سے زائد دیگر ملازمین کو بھی یو ایس سی سروسز رولز کے مطابق سخت ترین سزا ئیں دی گئیں۔

برطرف ملازمین کے خلاف پولیس و دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں میں کیس دائر کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ملازمین لاکھوں روپے مالیت کے آٹے کے تھیلوں کی چوری، بلیک مارکیٹنگ اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں