تربوز کھائیے صحت مند بن جائیے

تربوز کھانے سے ٹھنڈک ملتی ہے اور یہ جسم میں ہونے والی جلن سے بھی راحت دیتا ہے۔


Net News June 28, 2014
تربوز کھانے سے ٹھنڈک ملتی ہے اور یہ جسم میں ہونے والی جلن سے بھی راحت دیتا ہے۔ فوٹو : فائل

تربوز صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے، اس میں 95 فیصد پانی کے ساتھ وٹامنز اور معدنی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔

اس سے ٹھنڈک ملتی ہے اور یہ جسم میں ہونے والی جلن سے بھی راحت دیتا ہے۔ تربوز میں اعلی سطح کا ایسڈ فولک بیٹکاروٹن ، پوٹاشیم، وٹامن سی اور اے موجود ہوتے ہیں جو صحت برقرار رکھتے ہیں' اس میں موجود پوٹاشیم جسم سے سوڈیم کو نکالنے کا کام کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تربوز کھانے سے وزن بھی کم ہوتا ہے کیونکہ اس میں شوگر اور کیلوری کی مقدار زیادہ نہیں ہوتی ہے' یہ دل کی بیماری اور کینسر سے بھی بچاتا ہے۔ تربوز میں وٹامن اے ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند بنانے میں مدد کرتا ہے، اس سے جلد کا روکھاپن ختم ہو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں