برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہوگی

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
برطانوی الیکشن میں 650 نشتوں کے لیے 4 ہزار 500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں ، فوٹو: فائل

برطانوی الیکشن میں 650 نشتوں کے لیے 4 ہزار 500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں ، فوٹو: فائل

لندن: برطانیہ میں  پارلیمنٹ کی 650 کی نشستوں کے لیے کل رائے شماری ہوگی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلسل 14 سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی اور اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کے درمیان کل 4 جولائی کو کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ریفارم یوکے نامی جماعت بھی سرپرائز دے سکتی ہے۔

کل ہونے والے عام انتخابات میں 5 کروڑ ووٹرز پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کے لیے حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لیے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

جنرل الیکشن میں 4 ہزار 500 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

عوامی سروے اس بار حکمراں جماعت کے لیے مثبت اشارے نہیں دے رہے ہیں۔ ریفارم یوکے نامی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ووٹس کاٹے گی جس کا فائدہ اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کو ہوگا۔

برطانیہ میں اگلے 5 برسوں تک بھی حکومت قائم کرنے میں حکمراں جماعت کامیاب ہوسکے گی یا اپوزیشن جماعت کی قمست جاگ اُٹھے گی۔ اس کا فیصلہ کل ہوجائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔