کراچی میں گرمی کی شدت برقرار درجہ حرارت 371 ڈگری ریکارڈ

شہر میں 3 روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں دوپہر کو درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا—فوٹو: فائل

شہر میں گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب موسم گرم اور مرطوب ہے اور درجہ حرارت دوبارہ اضافے کے ساتھ 37.1 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرمیں بدھ کو صبح کم سے کم پارہ 31 اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا جبکہ سمندری ہواوں کی رفتار گزشتہ روز کے مقابلے میں کم رہی، جس کے سبب دوپہرکے وقت حبس محسوس کی گئی۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافے سے 37.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور دوپہرکے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا، دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔


ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق جمعے سے مشرقی سندھ میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے زیر اثر 5 اور 6 جولائی کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، شکار پور اور دادو میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح 6 جولائی کو جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہروفیروز میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کو مطلع جزوی جبکہ جمعے کو زیادہ تر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، 3روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
Load Next Story