انڈونیشیا میں بیٹے کی دوا لینے جانے والی ماں کو اژدھا کھا گیا

خاتون کی شناخت 36 سالہ سریاتی کے نام سے ہوئی


ویب ڈیسک July 03, 2024
خاتون کی شناخت 36 سالہ سریاتی کے نام سے ہوئی

انڈونیشیا میں ایک ہفتے میں اژدھے نے دوسری خاتون کو اپنی خوراک بنالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ایک گاؤں سائٹبا میں بیمار بیٹے کی دوائی خریدنے کے لیے گھر سے نکلنے والی خاتون دو دن بعد بھی واپس نہ لوٹیں۔

اہل محلہ نے قرینی تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کراکے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کردی۔ جس کے دوران گھر سے 500 میٹر دور خاتون کے کپڑے اور چپل مل گئے۔

خاتون کے شوہر کو قریبی جنگل میں ایک اژدھا دکھائی دیا جس کا پیٹ پھولا ہوا تھا۔ شک ہونے پر دیہاتیوں نے پیٹ چاک کرکے دیکھا تو اس میں سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 36 سالہ سریاتی کے نام سے ہوئی۔ یہی وہ خاتون ہیں جو دو دن سے لاپتا تھیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی ایک اژدھے نے گھر سے مارکیٹ اپنی دکان پر جانے والی خاتون کو زندہ نگل لیا تھا۔ ان کی لاش کو بھی پیٹ چاک کرکے نکالا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں