آوران میں تین بہنوں سمیت 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

پانچوں بچوں کی لاشیں امدادی رضاکاروں نے اسپتال منتقل کردیں


ویب ڈیسک July 03, 2024
فوٹو فائل

بلوچستان کے ضلع آوران میں تین بہنوں سمیت پانچ بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آواران کی تحصیل جھاؤ سرمستانی کے تلاب میں پانچ بچے نہارہے تھے کہ اس دوران سب اندر ڈوب گئے۔

علاقہ مکینوں اور ریسکیو رضاکاروں نے امدادی آپریشن کر کے لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں مرنے والے بچوں میں تین سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں