ویمنز ٹی20 ایشیاکپ، پاکستان ٹیم کا کیمپ ہفتے سےشروع ہوگا

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہفتہ سے شروع ہوگا۔

19 تا 28 جولائی سری لنکا کے شہر دمبولہ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے لیےمنتخب 15 رکنی قومی ویمنز اسکواڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پرحنیف محمد ریجنل اکیڈمی کےاوول گراونڈ پر اپنی صلاحیتوں میں بہتری لانے کی کوشش کرے گا۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی کیمپ ٹیم کی اپنی منزل کی جانب روانگی تک جاری رہے گا۔

15 رکنی قومی ویمن ٹیم ندا ڈار( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدررا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے۔

سابق ٹیسٹ بولرز عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب اسپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ ،حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

8 ٹیموں کے ایونٹ کےگروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف 21 اور 23جولائی کو میچز ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔