پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024
—فائل/فوٹو: پاک بحریہ

—فائل/فوٹو: پاک بحریہ

 اسلام آباد: پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے ولے ایئرڈیفنس سسٹم کے این ایف 6 میزائلز کی کامیاب فائرنگ کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجا رب نواز تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لائیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے  گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا اور  کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے  گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔