چار من سے زائد مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

 بدھ 3 جولائی 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر کے چار من مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور چینوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے دریا چناب پُل پر ناکہ بندی کر کے مردہ مرغیاں لے جانے والے رکشے کو پکڑا لیا۔
پوچھ گچھ کے دوران ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ ان مرغیوں کو وہ خفیہ طریقے سے سپلائی کررہا تھا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور اُن کی ٹیم نے اس کوشش کو نکام بنایا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے ملزم کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے چار من سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف کردیں جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔