آئیڈیازعالمی امن استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے وزیر اعلیٰ سندھ

12ویں ایڈیشن کی میزبانی درحقیقت ہماری تکنیکی ترقی، جدت اور اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے


ویب ڈیسک July 03, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئیڈیاز IDEASعالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو پاکستان اوردیگربین الاقوامی ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین، کاروباری حضرات ، دفاعی حکام اور صنعت کاروں کےمابین تجارتی تبادلے کے بہتر مواقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں انٹرنیشنل ڈیفنس ای گزیبیشن اینڈ سیمینار آئیڈیاز 2024 کے 12ویں ایڈیشن کے دوسرے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، سعید غنی، ذوالفقار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ڈی جی ڈی پی او میجر جنرل اسد نواز، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ آئیڈیاز 2024 کراچی ایکسپو سینٹر میں 19 تا 22 نومبر 2024 تک منعقد کیاجائے گا۔ 12ویں ایڈیشن کی میزبانی درحقیقت ہماری تکنیکی ترقی، جدت اور اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز کا یہ ایڈیشن عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں مستحکم کرنے کے حوالے سے راہیں ہموار کرے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس اہم تقریب کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر تیاریاں قومی سطح پرمتعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کا مقصد اقدامات کو مزید بہتر کرناہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں