حمل:
21مارچ تا21اپریل
مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکتی ہے اپنے ماتحت لوگوں کو زرا دور ہی رکھیں تو بہتر ہے عشق و محبت کے معاملات منشاء کے مطابق حل ہونے کا دن ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کچھ نام نہاد دوست آپ کے شریک حیات کو اکسا سکتے ہیں لہٰذا ان کا اپنے گھر میں آنا جانا جہاں تک ہوسکے محدود رکھیں تاکہ آپ پریشانیوں سے بچ سکیں۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
شادی شدہ حضرات کو گھریلو خوشیاں ضرورت سے زیادہ ہوسکتی ہیں امپورٹ ایکسپورٹ سے تعلق رکھنے والے حضرات اپنے بزنس کو وسعت دینے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
تعلیمی مقاصد میں کامیابی ممکن ہے اگر آپ کا مقدمہ وغیرہ چل رہا ہے تو جزوی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
اپنی اولاد کو وقتاً فوقتاً اپنی زمے داریوں کا احساس دلاتے رہیے تاکہ وہ اپنے راستے سے بھٹک نہ سکیں عشق و محبت کے معاملات سے خود کو دور رکھیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
بلاشبہ آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کیے ہوئے ہیں لہٰذا اپنے ارد گرد نظر رکھیے تاکہ مخالف آپ کے خلاف کوئی سازش نہ کرسکیں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
کسی جائیداد کے معاملے کی وجہ سے ذہنی کوفت کا شکار ہوسکتے ہیں لہٰذا خود کو مصروف رکھیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آپکے چند دوست اپنے مفاد کیلئے آپ کا استعمال کرسکتے ہیں ان سے محتاط رہیے نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر تھوڑی سی جدوجہد کرلیں تو کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔
۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آسکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے خریدو فروخت کرنے والے حضرات کے لیے آج کا دن اہم ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
اہم مقدمات میں کامیابی کے امکان ہیں ذہنی طور پر آپ تھوڑے الجھ تو سکتے ہیں مگر حالات آپ کے قابو میں ہی رہیں گے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
شریک حیات کے ساتھ آؤٹنگ کا پروگرام بن سکتا ہے آپ کے مخالفین آپ کے راستے میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرسکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
وقت آپ کا انتظار ہر گز نہیں کرے گا لہٰذا خود کو فضول باتوں میں مت الجھائیے اور اپنے آپ کو سہی راستے پر گامزن کیجیے تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔