- کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی سمیت ہلاک، پانچ گرفتار، تین تاجر بازیاب
- ٹھیکوں میں کرپشن؛ واٹر بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو گرفتار کرنے کا حکم
- افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹس کی اکثریت سعودیہ میں مختلف مشنز سے جاری ہونے کا انکشاف
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے غزہ جنگ میں شکست تسلیم کرلی
- بلوچستان کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا چھٹا روز
- مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ
- لاپتا افراد کی رہائی کیلیے بھاری رقومات کی طلبی، پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- حماس اہم مطالبے سے دستبردار، یرغمالیوں کی رہائی کا امریکی منصوبہ قبول
- ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کی سیاست چھوڑ کر اقتدار کی سیاست شروع کردی، شاہد خاقان
- پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں ، نواز شریف
- 9 مئی مقدمات؛ عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور: سابق شوہر نے شیر خوار بیٹا نہ دینے پر مطلقہ بیوی کو قتل کردیا
- سیاست صرف سیاستدانوں، ججوں اور فوجیوں پر نہیں چھوڑسکتے، مفتاح اسماعیل
- لاہور میں ٹرک نے پل کو ٹکر ماردی، اوپر موجود ریلوے پٹری کو نقصان
- شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل نے نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی
- عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلیے صدر اور وزیراعظم کو خط
- محرم الحرام کیلیے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم
- بی آر ٹی پشاور کرپشن اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
- سعودی عرب میں محرم الحرام کا آغاز کل ہوگا
- ہمیں ادارے سے مسئلہ نہیں شخصیات سے اختلاف ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
چیئر مین بورڈ اور وہاب میں فاصلے بڑھنے لگے
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2661831-wahabandmohsinx-1720044924-321-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
لاہور: چیئرمین پی سی بی اور وہاب ریاض میں فاصلے بڑھنے لگے، ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سینئر منیجر و سلیکٹر کی جگہ ان دنوں سلیکٹر بلال افضل محسن نقوی کے زیادہ قریب ہوگئے ہیں،
کرکٹ امور پر اب سابق پیسر کے بجائے زیادہ تر مشاورت بورڈ سربراہ بلال افضل سے کررہے ہیں۔ چند ہفتوں سے وہاب ریاض کو کسی بھی مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بنایا گیا، بلال افضل ہی پیش پیش ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد وہاب کی محسن نقوی کی ملاقات بھی نہیں ہوسکی، اگلے 2 ہفتے تک بھی اس کا کوئی امکان نہیں، ذرائع کے مطابق وہاب ریاض گذشتہ ہفتے لاہور میں تھے لیکن بورڈ سربراہ کی مصروفیات کے سبب ان سے رابطہ نہیں ہوسکا، اب محسن نقوی پاکستان آ گئے تو وہاب ریاض انگلینڈ میں ہیں، ان کی واپسی 20جولائی تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض کی رپورٹ چیئرمین بورڈ تک پہنچنے سے قبل ہی لیگ؟
ایک اور سلیکٹر عبدالرزاق بھی وہاب کے ساتھ ان دنوں برمنگھم میں لیجنڈز کرکٹ لیگ کے لیے موجود ہیں۔ وہاب ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پی سی بی کے پاس جمع کرواچکے ہیں۔
بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہفتے کو لاہور میں ہورہا ہے جس میں کرکٹ ٹیم اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال اور فیصلے ہوں گے۔ اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ میں بھی نئے چہرے سامنے لائے جائیں۔ پہلے مرحلے میں ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔