درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر سیریز صلاح الدین ایوبی میں کاسٹ

سیریز کے دوسرے سیزن کے لیے کاسٹنگ شروع ہو گئی ہے


ویب ڈیسک July 04, 2024
'سلطان صلاح الدین ایوبی' کی اردو زبان میں نشریات کا آغاز ہوچکا ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر کو اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز 'سلطان صلاح الدین ایوبی' کے دوسرے سیزن میں کاسٹ کرلیا گیا۔

سیریز 'سلطان صلاح الدین ایوبی' کو پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے جس میں مسلمان جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی فتوحات کو دکھایا گیا ہے۔

اس سیریز کا پہلا سیزن پاکستان اور ترکیہ میں اپنی اپنی زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے، پہلے سیزن کی پوری کاسٹ تُرک اداکاروں پر مبنی تھی جبکہ اسی سیزن میں پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن کی بھی انٹری ہوئی جنہوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: محمد نورالحسن کی سیریز 'سلطان صلاح الدین ایوبی' کی شوٹنگ کی ویڈیوز وائرل

اب 'سلطان صلاح الدین ایوبی' کے دوسرے سیزن کے لیے کاسٹنگ شروع ہو گئی ہے اور اس سیریز میں ایک مضبوط کاسٹ کو دکھایا جائے گا جس میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے شوبز صحافی اور یوٹیوبر ملیحہ رحمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 'سلطان صلاح الدین ایوبی' کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر بھی شامل ہوں گے۔


احمد علی اکبر اور درفشاں سلیم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں 'سلطان صلاح الدین ایوبی' کے دوسرے سیزن کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔







 



 



 



View this post on Instagram


 


A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)




یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز 'سلطان صلاح الدین ایوبی' کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوا۔

اسلامی تاریخ پر مبنی سیریز کے لیے تقریباََ 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے آڈیشن دیے تھے، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عائشہ عُمر، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سیریز کی کاسٹ میں شامل ہوں گے لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |