وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر35.50 روپے فی یونٹ منظورکیا تھا


ویب ڈیسک July 04, 2024
وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بھجوایا جائے گا:فوٹو:فائل

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹٰیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اوسط5.72روپےاضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کےٹیرف میں اضافہ کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنےکافیصلہ دیا تھا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2004 کے لیے ہے۔ نیپرا نےبجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78سے بڑھا کر35.50روپے فی یونٹ منظورکیا تھا۔

وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بجھوایا جائے گا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں